بیلجیئم۔ پولیس اہلکاروں پر حملہ، 2 زخمی

بیلجیئم کے شہر شارلروآ میں ایک شخص نے خنجر سے حملہ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو زخمی کر ڈالا۔

پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی ہوگیا جو بعد میں دم توڑ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے شارلروآ کے مرکزی پولیس سٹیشن کے باہر پولیس اہلکاروں پر خنجر سے حملہ کرتے وقت’ اللہ اکبر‘ کا نعرہ لگایا۔

بیلجیئم مارچ میں ہونے والے حملوں کے بعد ابھی بھی ہائی الرٹ پر ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ماہ جولائی کی 30 تاریخ کو بیلجیئم میں انسداد دہشت گردی کے ایک آپریشن میں دو بھائیوں کو ملک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔

مارچ میں ایئرپورٹ اور میٹرو سٹیشن پر ہونے والے حملے میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: