ہیلی کاپٹر حادثہ، مغویوں میں آرمی چیف کا داماد بھی شامل؟

افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا داماد بھی افغانستان میں ہنگامی لینڈنگ کرنے والے طیارے میں سوار تھا اوراب  کے طالبان کے قبضے میں ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر نے افغان صوبے لوگر کے ضلع عزرا میں ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد وہاں موجود طالبان نے عملے اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔

عزرا کے ضلع کونسل کے رکن عبدالولی خان نے مقامی خبرایجنسی کو بتایا کہ طالبان نے یرغمالیوں کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

عبدالولی خان کے مطابق جنرل راحیل شریف کا داما میجر سردار بھی یرغمالیوں میں شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کو گرایا نہیں گیا بلکہ وہ فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ پر مجبور ہوا۔

یرغمالیوں سے لاکھوں ڈالر، اسلحہ، سیٹلائیٹ ٹیلی فونز اور جی پی ایس ڈیوائس بھی ملی ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: