امریکی جاسوس دوبارہ پاکستان آنے پر گرفتار

امریکی جاسوس میتھیو کریگ بیریٹ کو بھیس بدل کر دوبارہ پاکستان میں داخلے پر دھرلیا گیا۔ بلیک لسٹ امریکی شہری کے پاکستان آنے پر ایف آئی اے حرکت میں آ گئی۔

ایف آئی اے کے مطابق امریکن باشندہ میتھیو کریگ بیریٹ لینڈنگ کارڈ پر غلط کوائف درج کرکے پاکستان میں داخل ہوا جس پرایف آئی اے اسلام آباد نے فوری کارروائی کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے نے امریکی شہری کو گرفتاری کے بعد امیگریشن سیل منتقل کردیا ہے۔

میتھیو کو ائرپورٹ سے کلیئر کرنے والے ایف آئی اے کے ملازم باپ بیٹا کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ڈیوٹی پرموجود اہلکار احتشام الحق گرفتار اور اسکے والد سب انسپکٹر راجہ آصف کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ویزہ جاری کرنے والی پاکستانی خاتون آفیسرکو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

american citizen document

حساس علاقے میں داخلے اور اہلکاروں سے ہاتھا پائی کے جرم میں میتھیو کو دو ہزار گیارہ میں ویزہ منسوخ کرنے کے بعد بلیک لسٹ کر کے پاکستان بدر کردیا گیا تھا۔ بلیک لسٹ ہونے کے باوجود اسے ہوسٹن میں پاکستانی مشن سے ویزہ جاری کیا گیا۔ متیھیو بیریٹ کی پاکستانی بیوی اوربچے امریکا میں ہی مقیم ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: