کراچی، اسلام آباد اور لاہور سے مہنگا شہر

کراچی، اسلام آباد اور لاہور عام طور پر مہنگے شہر سمجھے جاتے ہیں لیکن ایف بی آر کے مطابق پاکستان میں سب سے مہنگی زمین فیصل آباد کی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق کچہری بازار فیصل آباد میں کمرشل زمین کی قیمت 1 کروڑ 58 لاکھ 96 ہزار روپے فی مرلہ ہے جبکہ سب سے مہنگی رہائشی زمین ستیانہ روڈ فیصل آباد کی ہے جس کی مارکیٹ ویلیو 1 کروڑ 8 لاکھ روپے فی مرلہ سے زیادہ ہے۔

دوسرے نمبر پر مہنگی زمین لاہور کی ہے۔ کمرشل علاقوں میں ڈیفنس وائی بلاک، لبرٹی، فورٹرس کو مہنگے علاقے سمجھا جاتا ہے لیکن ایف بی آر کے نزدیک سب سے مہنگی کمرشل زمین راوی روڈ پر 88 لاکھ روپے فی مرلہ ہے۔ سب سے مہنگی رہائشی زمین سوہا بازار میں 46 لاکھ 47 ہزار روپے مرلہ ہے۔

اسلام آباد میں سب سے مہنگی کمرشل زمین بلیو ایریا میں 37 لاکھ 43 ہزار روپے فی مرلہ اور مہنگی رہائشی زمین ای سیون میں 17 لاکھ 29 ہزار روپے مرلہ ہے۔

سرکاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کراچی میں مہنگی کمرشل زمین کی فی مرلہ قیمت 30 لاکھ 25 ہزار روپے اور مہنگی رہائشی زمین کی فی مرلہ قیمت 10 لاکھ 58 ہزار روپے ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: