موو آن چیئرمین کا مزید جسمانی ریمانڈ

آرمی چیف کے حق میں بینرز لگانے کے کیس کی سماعت اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ہوئی۔

مووآن پاکستان پارٹی کے چیئرمین محمد کامران کو ڈیوٹی جج سلمان بدر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے دیگر 2ساتھی فرار ہیں،جن کی گرفتاری کرنا باقی ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش اور پوچھ گچھ کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

عدالت نے ملزم کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے،

آرمی چیف کو مارشل لا لگانے کی ترغیب دینے والے بینرز آویزاں کرنے پر سیکریٹریٹ پولیس نے موو آن پاکستان پارٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: