بحریہ ٹاؤن متاثرین،پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج

لاہور میں رنگ روڈ اتھارٹی نے منصوبے کے راستے میں آنے والے بحریہ ٹاؤن کے حصے کو گرانا کا عمل شروع ہوا تو متاثرین نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔

بلاک کے  مکین سڑکوں پر آگئے اور ملک ریاض اور رنگ روڈ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر دی ہے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ملک ریاض نے یقین دہانی کرائی تھی کہ رنگ روڈ بحریہ ٹاؤن سے نہیں گزرے گا۔ انہیں نہ تو حکومت کی جانب سے کوئی معاوضہ ملا نہ بحریہ ٹاؤن نے متبادل جگہ کا بندوبست کیا ہے۔

رنگ روڈ کی زد میں بحریہ ٹاؤن کے ڈیڑھ ہزار سے زائد گھر اور کروڑوں روپے کے پلازے آ رہے ہیں۔ کروڑوں روپے کی زمین پر پوری زندگی کی جمع پونجی لگا کر گھر بنانے اور کاروبار چلانے والے افراد کو اب سڑکوں پر آنے کا خطرہ ہے۔

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے رقم کی ادائیگی نہ ہونے پر آج متاثرین نے پنجاب اسمبلی کے رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متاثرین اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والی لڑائی کی خصوصی فوٹیج بھی دنیا ٹو ڈے نے حاصل کر لی ہے جس میں لڑائی اور گالیاں دی جا رہی ہیں۔

متاثرین نے انتظامیہ کو دھمکی دی ہے کہ اگر ان کی بات نہ مانی گئی تو وہ خودسوزی کریں گے اور بحریہ کو بھی تباہ کر دیں گے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: