ریو اولمپکس گیمز 2016کاباقاعدہ آغاز

اولمپکس کے 31 ویں ایڈیشن  کا باقاعدہ آغاز ہو گیا  ہے۔ برازیل کے شہر ریومیں  افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں آتش بازی کا بہترین مظاہر ہ کیا گیا۔

رنگا رنگ تقریب میں برازیل کی  صدر دلما روزف  اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون   بھی موجود تھے۔

دنیا کے 206 ممالک  کے ایتھلیٹس گیمزمیں11 ہزار178 ایتھلیٹس میڈلزکی جنگ لڑیں گےجبکہ  5لاکھ سیاح اولمپکس دیکھنے کے لیے ریو میں موجو دیں۔

اولمپکس کے بڑے مقابلوں میں  پاکستان  کا  17رکنی  دستہ بھی شامل ہے۔افتتاحی تقریب میں  پاکستانی دستے کی قیادت شوٹر غلام مصطفی نے  کی دستے نے قومی پرچم کے ساتھ مارچ پاسٹ کیا۔

دستے میں دو ایتھلیٹ، دو تیراک ، دو نشانہ باز اور ایک جوڈو کا کھلاڑی  شامل ہےجبکہ پاکستان کی ہاکی ٹیم پہلی بار اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ۔۔

برازیل کے 33 مقامات پر مقابلے ہوں گے۔ 42مقابلوں کی کھیلوں میں 306 ایونٹس  ہوں گے۔ ریو اولمپکس مقابلوں کے مقامات کی سکیورٹی کے لیے دنیا کے 55 ممالک سے 85,000 سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا  گیا ہےجبکہ 200کلومیٹر طویل آہنی باڑ بھی لگا ئی گئی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: