تحریک قصاص آج سے

پاکستان عوامی تحریک آج سے ملک بھر میں سانحہ ماڈل ٹاؤن اور پاناما لیکس کے خلاف تحریک قصاص شروع کر رہی ہے۔ اس تحریک کے نتیجے میں ملک کے مختلف حصوں میں احتجاج کیا جائے گا۔

اس سے قبل طاہر القادری نے پہلا دھرنا اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں دیا۔یہ دھرنا جنوری 2013میں دیا گیا تھا۔دھرنے کا مقصد آئینی الیکشن کمیشن کی تشکیل اور انتخابی اصلاحات تھا۔ تاہم مقاصد حاصل نہ کیے جا سکے۔

اس کے بعد سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے انقلاب مارچ کا اعلان کیا گی۔ انقلاب مارچ میں شرکت کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی آمد سے قبل ماڈل ٹاون میں لگی رکاوٹوں کی آڑ میں پولیس اور کارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں جس کی وجہ سے عوامی تحریک کے 14کارکن جاں بحق ہو گئے۔

حکومت نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی رہائشگاہ کے علاقے کو کئی روز تک بند کئے رکھا۔ تاہم عوامی تحریک نے 14اگست 2014 کو لاہور سے انقلاب مارچ کا آغاز کیا۔ یہ مارچ اسلام آباد میں دھرنے کی شکل اختیار کر گیا جو 70روز تک جاری رہا۔ تاہم یہ دھرنا بھی اچانک ختم کر دیا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا لوٹ گئے۔

سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کی دوسری برسی پر مال روڈ پر ایک شب کا دھرنا دیا گیا جس کو ملتوی کر دیا گیا۔

بعدازاں ڈاکٹر طاہرالقادری لندن روانہ ہو گئے جہاں انہوں نےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور سے ملاقات کی۔

اب ایک بار پھر پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے مختلف شہروں میں دھرنے دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: