کشمیر میں جھڑپیں، 100 زخمی، 500 گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کی شہادت کے بعد شروع ہونے والی کشیدگی کم ہونے کے بجائے بڑھ رہی ہے۔

اٹھائیس روز کے دوران 74 نہتے کشمیری بھارتی فوج کی بربریت کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوچکے ہیں۔

kashmir protester throws stone

حریت کانفرنس کی اپیل پر نماز جمعہ کے بعد احتجاج کیا گیا۔ غاصب فوج کی جانب سے مظاہروں کو روکنے کے لئے کرفیو کا دائرہ  کار مزید 10 اضلاع تک بڑھا دیا گیا۔

بھارتی فوج کی جانب سے رکاوٹوں کے باوجود اننت ناگ، پلوامہ، کلگام اور شوپیاں سمیت دیگر علاقوں میں نہتے کشمیری احتجاج کے لئے باہر نکلے۔

جھڑپوں کے دوران 100 سے زائد کشمیری زخمی ہوئے جبکہ 500 کو گرفتار کر لیا گیا۔

kashmir protest injured

پیلٹ گن کا شکار بننے والے 14 افراد کو بھی اسپتال لایا گیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔

تحریک آزادی کو دبانے اور بھارت مخالف احتجاج روکنے کے لئے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے جس کے باعث کاروبار اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔

kashmir curfew

انٹرنیٹ سمیت دیگر ابلاغ کے ذرائع پر بدستور پابندی عائد ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: