سینیٹ کے 44 ویں یوم تاسیس، جمہوری بالادستی کی قرارداد منظور

سینیٹ کا خصوصی اجلاس صدارت چئیرمین میاں رضا ربانی کی زیر صدارت ہوا۔

قائد حزب اختلاف اعتزازاحسن نے قرارداد پیش کی جس میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ سینیٹ کے کردار اور اختیارات کےلئے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔عوام کی فلاح و بہبود کے لئے قانون سازی اور ملک کے مفادات کی نگہبانی کی جائے گی۔پبلک اکاونٹس کمیٹی میں سینیٹ کی نمائندگی کو سراہاگیا۔

قراداد میں وفاق،وفاقی اکائیوں، عوام کے حقوق کےتحفظ کا اعادہ کیا گیا۔چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ وفاق اس وقت تک قائم رہ سکتا ہے جب ملک میں جمہوریت قائم ہو۔

اراکین نےملک میں جمہوریت کے فروغ پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی کے لۓ کردار کاعزم کرتے ہوئے سینیٹ کوقومی اسمبلی کے برابر حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔سینیٹ کے کردار اوراختیارات پر بحث کی گئی۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے علاوہ سابق چئرمین سینیٹ نئیربخاری،سابق سینیٹر افراسیاب خٹک، ظفر علی شاہ اور دیگر نے بھی اجلاس کی کارروائی دیکھی۔ملک کے پہلے سینیٹ کے رکن چوہدری محمد اسلم بھی موجود تھے۔

چئرمين سینٹ نے کہا کہ سینیٹ کی تاریخ کا اہم دن ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی موجودگی سے اہم پیغام جاتا ہے۔ چئرمين سینٹ نے کہا کہ اس سے ہتہ چلتا ہے دونوں ایوانوں کا آپس میں رابطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ایوان آئین وفاقیت جمہوریت اور پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اکھٹےہیں ۔اسپیکر قومی اسمبلی کا سینیٹ کی کاروائی میں شریک ہونا نئی روایت ہے۔

قائدحزب اختلاف اعتزاز احسن اور دیگر اراکین نے بھی سپیکراور دیگر کا خیر مقدم کیااور کہا کہ ایاز صادق نے اجلاس میں شریک ہو کر ایوان کی عزت بڑھائی ہے۔جب تک دونوں ایوان مضبوط نہین ہو ں گے ترقی نہیں کر سکتے۔

سینیٹ کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لۓ ملتوی کر دیا گیا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: