میگا کرپشن اسکینڈل، خالد لانگو اب استعفی نہیں دے رہے

بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ خالد لانگو نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ  واپس لے لیا ہے۔

سابق مشیر خزانہ پروٹیکشن آرڈر منظور ہونے کے بعد بکتر بند گاڑی میں بلوچستان اسمبلی پہنچے۔ خالد لانگو نے ارکان اسمبلی اور قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔

خالد لانگو نے اپنی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا جس پر وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری نے خالد لانگو کو استعفے کا فیصلہ واپس لینے کا مشورہ دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ ایسے مقدمات کا خندہ پیشانی سے سامنا کرتے ہیں۔

خالد لانگو نے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے کہا کہ ثناء اللہ زہری بڑے ہیں وہ ان کی بات نہیں ٹال سکتے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: