نواز شریف جمہوری ملک کے وزیراعظم یا مافیا ہیڈ؟

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایک بار پھر حکومت پر خوب برسے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں اقتدار نظر آرہا ہے۔ بہت جلد انہیں اقتدار مل جائے گا۔

عمران خان نے حکومت پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کرپشن سامنے لانے کے لیے فائلیں دکھائی جارہی ہیں۔ حکومت کو جو کرنا ہے کرلے وہ آخر تک جائیں گے۔ سات اگست کو شروع ہونے والی تحریک کامیاب ہوگی۔

عمران خان نے یہ بھی الزام لگایا کہ میٹرو، اورنج لائن اور ییلو کیب اسکیم سے پیسے بناکر باہر بھیجے جاتے ہیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف جمہوری ملک کے وزیراعظم ہیں یا کسی مافیا کے سربراہ۔

چیئرمین تحریک انصاف نے پریس کانفرنس میں چودھری نثار کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے سارک کانفرنس کے دوران کشمیر پر وزیر داخلہ کے موقف کو سراہا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: