متحدہ قومی موومنٹ کے کراچی کے لئے نامزد مئیر وسیم اختر سمیت پانچ کوورنگ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے۔ وسیم اختر کا فارم نامزد ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے جمع کرایا۔
ڈپٹی میئر کے نامزد امیدوار ارشد وہرہ نےمیئر کے لیے بھی کاغذات جمع کرائے جبکہ میئر کے لیے دیگر کوورنگ امیدواروں میں عارف خان ایڈووکیٹ، ندیم ہاشمی ،اسلم آفریدی اور ارشد احسن کے بھی کاغذات جمع کرائے،ارشد وہرہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسیم اختر اگر چہ جیل میں ہیں ،لیکن ان کو مئیر بنانے کے لئے قانونی طریقہ کا ر استعمال کریں گے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔ وسیم اختر کو رٹرننگ افسر نے بلایا تو وہ ضرور آئیں گے
مئیر، ڈپٹی مئیر اور ضلعی چئیرمین کے کاغذات نامزدگی 6 اگست تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جس کے بعد کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا مرحلہ شروع ہوگا۔