ن لیگ کا عمران خان کے خلاف ریفرنس

عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ جانے کے اعلان کے بعد ن لیگ نے جوابی وار کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو جمع کرا دیا۔

ریفرنس میں کپتان کی  آف شورکمپنیوں، بیرون ملک فلیٹس کا معاملہ اٹھایا گیا۔

سابق چیف الیکشن کمشنر کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ اب اسپیکر پر منحصر ہے کہ وہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوائیں گے یا نہیں۔

ایسا ریفرنس الیکشن کمیشن کی بجائے  اسپیکر کے ذریعے بھی دائر کیا جا سکتا ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے کے خلاف سیاسی اختلافات پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ درست نہیں ہےکیونکہ اگر ایک لیڈر نااہل ہوتا ہے تو دوسرا لیڈر بھی نااہل ہو جائے گا۔پی ٹی آئی اور نواز لیگ کا کیس ایک جیسا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: