معروف اداکارہ شمیم آرا لندن میں انتقال کر گئیں۔
وہ لندن کے ایک اسپتال میں گزشتہ 7 سال سے کوما کی حالت میں تھیں۔
ان کے لواحقین کا کہنا تھا کہ صحتیابی کا کوئی امکان نہیں تھا ، اگر خدا کی طرف سے معجزہ ہو جاتا تو کچھ ہو سکتا تھا۔
ان کے معالج کے مطابق اب وہ بہت کمزور ہو چکی تھیں۔ ان کا علاج احسن طریقے سے کیا گیا اور آخری دم تک کوشش ہوئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔
1938 میں پیدا ہونے والی شمیم آرا نے دل میرا دھڑکن تیری، دوراہا، سالگرہ ، پل دو پل سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔