بھارتی فوج کی جانب سےکشمیریوں پر چھروں والی بندوق کے استعمال پر پوری دنیا میں مذمت کی جاری ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے بھی وادی میں چھروں والی بندوق کے استعمال پرفوراً پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ بندوق کا مظاہرین کے خلاف استعمال بنیادی طور پر غلط ہے اور قانون نافذ کرنے میں اس کا کوئی کردار نہیں ہے۔
تنظیم کے مطابق ایک روز پہلے ریاض احمد شاہ کو سری نگر میں سے نشانہ گیا ،جس سے وہ شہیدہو گیا۔
وادی میں اب تک چھروں والی بندوق کی وجہ سے 3 کشمیری شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں ۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں چھروں والی بندوق کے باعث متعدد افراد کی آنکھوں کی بینائی ضائع ہو چکی ہے اوریہ ہتھیار مہلک بنتا جا رہا ہے۔