ننھے عبداللہ کی ماں حلیمہ کے قتل کیس میں گرفتار ملزم رضوان عدالت میں پولیس کو دئیے گئے اعترافی بیان سے مکرگیا ہے۔
ملزم رضوان کو آج ریمانڈ کے لیے کراچی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم سانس کی تکلیف کا شکار ہے۔ ملزم نے عدالت کے روبرو کہا کہ اس کی جان کو خطرہ ہے، ریمانڈ میں پولیس اسے مار دے گی۔
ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ حلیمہ کا قتل اس کے سوتیلے بیٹے انصر نے کیا ہے۔
عدالت نے ملزم کے بیان کے بعد اسے چودہ دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا ہے اور تفتیشی افسر کو چودہ جون کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔