ہیلی کاپٹر حادثہ، آرمی چیف کا ایساف کمانڈر کو فون

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے افغانستان میں اتحادی افواج کے ڈپٹی چیف جنرل نکولسن کو ٹیلی فون کیا اور پنجاب حکومت کے ہیلی کاپٹر کے عملے کی تلاش میں مدد کی درخواست کی۔

ڈپٹی چیف جنرل نکولسن نے جنرل راحیل شریف کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق پنجاب حکومت کا ہیلی کاپٹر مرمت کے لئے ازبکستان کے راستے روس جا رہا تھا کہ افغان صوبے لوگر میں کریش لینڈنگ کرنا پڑی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغان حکومت اور فوجی حکام سے بھی عملے کی بحفاظت بازیابی کے لئے رابطے کئے گئے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: