لاہور: ملک ریاض کے گھر کے سامنے دھرنا

لاھور ہائیکورٹ کی طرف سے بحریہ ٹاؤن لاھور کی جانب سے رنگ روڈ کے خلاف لی گئی سٹے آرڈر کل خارج ھوتے ہی لاھور رنگ روڈ اتھارٹی کی طرف سے فوری اور ایمرجنسی اقدام کے طور پربحریہ کا  باؤنڈری وال توڑنا اور رنگ روڈ میں آنے والے درخت اکھاڑ کر رنگ روڈ کی زمین کا قبضہ لینے سے یہ ثابت ھوگیا کہ رنگ روڈ بحریہ ٹاؤن میں اپنی پرانی الائمنٹ پر قائم و دائم ھے ۔

اس حوالے سےمزید پڑھیں

ظالم ملک ریاض یا حکومت؟ مظلوم بحریہ ٹاؤن کے مکین

ملک ریاض لیکس سامنے آ گئیں، اینکر بے نقاب

بحریہ ٹاؤن میں تعمیراتی کام پر پابندی

بحریہ ٹاؤن انتظامیہ اور چئیرمین ملک ریاض کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، اس ایمرجنسی صورتحال پر آج بھی متاثرین کی ایک جنرل باڈی میٹنگ جامع گرینڈ مسجد کے سامنے ھوئی اور ملک ریاض کے فارم ہاؤس تک مارچ اور سڑک پر باجماعت نماز مغرب کے بعد اختتام پذیر ھوئی ۔

مظاہرہ  میں متاثرین نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اپنے مطالبات کے حل ھونے تک مختلف صورتوں میں احتجاج جاری رکھیں گے ۔

مظاہرہ میں یہ بھی طے ھوا کہ 5 اگست بروز جمعہ 4 بجے سہ پہر بمقام الفلاح مسجد میں متاثرین اکھٹے ھو کر بحریہ انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کے بعد ملک ریاض فارم ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔

کمیٹی ممبران نے متاثرین سے استدعا کی ھے کہ کل میٹنگ اور دھرنے میں آتے وقت اپنے ساتھ اپنی فیمیلیز بھی ساتھ لائیں ، جبکہ دھرنے کے لئے اپنے ساتھ تکیہ ، چادر اور چٹائی بھی ساتھ لائیں ،،، کھانے اور نمازوں کا بندبست بھی وہیں ھوگا ۔

بحیرہ ٹاؤن کا ایک بڑا حصہ لاہور رنگ روڈ منصوبے کی زد میں آ رہا ہے، جہاں کام شروع ہونے کے بعد مطلوبہ مقامات کو گرانا شروع کر دیا گیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: