63سال کا ہوں، کنٹینر پر چڑھنے کا شوق نہیں، عمران

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ 63سال ہو چکا ہوں مجھے کوئی شوق نہیں گرمی میں کنٹینر پر چڑھ جاؤں۔

انہوں نے کہا کہ میں اگر عوام کے پاس نہ گیا تو یہ مسلئہ ختم ہو جائے گا اور پھر اسی طرح قومی دولت لوٹی جائے گی۔ ہمیں معلوم ہیں نواز شریف نے ٹی او آرز نہیں ماننے کیونکہ ان کو معلوم ہے یہ پکڑے جائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ چودھری نثار سچ بول رہا ہے، باقی شریف فیملی کی باتوں میں تضاد ہے۔دنیا بھر میں جن کے نام آئے انہوں نے یا تو وضاحت دی یا استعفیٰ۔ یہ لوگ نہ وضاحت دیتے ہیں نہ استعفیٰ۔میرا نام پاناما میں نہیں ہے لیکن انہی ٹی او آرز پر اپنے فلیٹ کی وضاحت دینے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میاں صاحب نے پارلیمنٹ میں کہانی سنائی، جھوٹ بولتے گئے اور مزید پھنس گئے۔کوئی چیز ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہے یہ تو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، اب ہر چیز سامنے ہے۔اس حکومت نے ایک سال میں 3ہزار ارب کا قرضہ لیا ہے۔ان قرضوں سے عام آدمی کے بنیادی حقوق کی فراہمی پر پیسہ خرچ نہیں کیا جاتا۔اس قرضے سے میگا پراجیکٹس بنا کر بڑا حصہ باہر نکال لیتے ہیں۔میٹرو بس کا جب بھی آڈٹ ہوگا تب معلوم ہوگا کہ کتنی مہنگی بنی ہے۔پشاور فلائی اوور کی لاگت 83کروڑ آئی جبکہ لاہور فلائی اوور 220ارب روپے میں بنایا گیا۔ سارے خیبرپختونخوا کا ترقیاتی بجٹ 1113ارب ہے، اورنج ٹرین کی لاگت 200ارب روپے ہے۔پاکستانی قومی ہر طرف سے لوٹی جا رہی ہے۔لاہور کا بجٹ سارے جنوبی پنجاب کے بجٹ سے زیادہ ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: