پاکستان کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کیخلاف بیٹنگ

ایجبسٹن ٹیسٹ کے دوسرے روزانگلینڈ کی پہلی اننگز کے اسکور 297رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ دوسرے دن کھیل کے آغاز پر ہی محمد حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

ٹیسٹ کے پہلے روز سہیل خان کی شاندار پرفارمنس کے باعث انگلش ٹیم 297رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ پانچ سال کے صبر آزما انتظار کے بعد ٹیسٹ سائیڈ میں آنے والے سہیل خان نے23اوورز میں96رنز دے کر آدھی انگلش ٹیم کو فارغ کیا۔ کیریئر کے ابتدائی دو ٹیسٹ میں سہیل خان کو ایک وکٹ ملی تھی۔

گیری بیلنس 70، معین علی63 اور الیسٹر کک 45رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ محمد عامر نے دوسری نئی گیند پر دو وکٹ حاصل کئے۔ راحت علی نےبھی دو وکٹ لیے۔ یاسر شاہ کو ایک وکٹ ملی۔

چار میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک، ایک سے برابر ہے، لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 75رنزسے شکست دی تھی جبکہ اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے 330 رنز سے کاکامیابی حاصل کی تھی

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: