پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، وزیراعظم کو پریشانی

وزیراعظم نوازشریف کو مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران ناخوشگوار واقعہ کا سامنا کرنا پڑا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن اسمبلی اسد الرحمان وزیراعظم کے خطاب کے دوران جارحانہ انداز میں بولنا شروع ہو گئے۔

چودھری صاحب تشریف رکھیں، وزیراعظم نے بیٹھنے کا کہا تو چودھری اسدالرحمان نے جواب دیا کہ وہ کوئی کلاس سٹوڈنٹ نہیں کہ بیٹھ جائیں۔

وزیر اعظم نے دوبارہ سخت لہجے میں انہیں بیٹھنے کا کہا لیکن چودھری اسد الرحمان نے سنی ان سنی کر دی۔

اس کے بعد ساتھی ارکان نے چودھری اسدالرحمان کو پکڑ کر زبردستی نشست پربٹھایا لیکن وہ پورے اجلاس کے دوران زیرلب بڑبڑاتے رہے۔

چودھری اسد الرحمان سپریم کورٹ کے سابق جج خلیل الرحمان رمدے کے بھائی ہیں وہ اس سے پہلے ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی شگفتہ جمانی سے بھی تلخ کلامی کرچکے ہیں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: