اپوزیشن تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ ہو گا، مسلم لیگ ن

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔پارلیمانی پارٹی نے آئندہ دو سال کے لئے وزیراعظم کے ترقیاتی ایجنڈے کی توثیق کر دی۔

پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کا ایجنڈا ملکی ترقی اور استحکام کا ایجنڈا ہے۔ اپوزیشن احتجاجی تحریک ماضی کی طرح ناکام ہوگی۔ احتساب کے نام پر وزیراعظم کی ذات کو نشانہ نہیں بننے دیں گے۔مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اپوزیشن کی تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہداری ایک تاریخی منصوبہ ہے۔ منصوبے سے پاکستان اور پورے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔  منصوبہ چین کی طرف سے پاکستان کیلئے ایک تحفہ ہے۔افسوس  کہ کچھ  لوگوں نے چینی صدر کے دورہ پاکستان میں رکاوٹیں ڈالیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا مقصد اقتدار نہیں، عوام کی خدمت، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے۔ آج ہم ہیں۔ کل عین ممکن ہے کہ ہماری حکومت نہ ہو۔  ہم نے پاکستان کا سوچنا ہے۔ میرے لیے حکومت کی اہمیت نہیں پاکستان میری اولین ترجیح ہے۔ کچھ لوگوں کا مقصد صرف اقتدار کا حصول ہے۔ ان غافلوں کو اس چیز کا اندازہ نہیں کہ وہ انتشار کی سیاست سے ملک کو اندھیروں میں دھکیل رہے ہیں۔ ہمیں ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: