سندھ ہائی کورٹ نے فلم مالک پر پابندی کے خلاف درخواست پر ایک بار پھر فیصلہ محفوظ کرلیا
سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل ڈویژن بینچ میں فلم “مالک” پر پابندی کے خلاف فلم ڈائریکٹر اور پروڈیوسر عاشر عظیم کی درخواست کی سماعت ہوئی
چیف جسٹس نے نے ریمارکس دئیے کہ ہم نے رات کو سوچا ، اس کیس میں مزید دلائل سننے چاہئیں اس لیے وکلا مزید دلائل دیں
عاشر عظیم کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیتے ہوئے کہا دستور کی دفعہ 142 اور 144 کے تحت وفاقی مقننہ کو وفاقی لسٹ میں آنیوالے مضامین پر قانون سازی منع ہے
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ فلم سے قابل اعتراض حصے نکال دئیے جائیں تو ہمیں اعترض نہیں ہوگا
سندھ میں کچھ سین نکال دئیے گئے ، پنجاب اور دیگر صوبوں میں قابل اعتراض حصے چلائے گئے
سندھ ہائی کورٹ نے دلائل دوبارہ سننے کے بعد فیصلہ ایک بار پھر محفوظ کرلیا