وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں مختلف محکموں کے سیکریٹریز کے اجلاس کی صدارت کی۔
وزیراعلیٰ سندھ کو صوبے میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں اور اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جس محکمے کا کام سست ہو گا اس کےخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ ترقیاقی منصوبوں میں غیر معیاری کام قابل قبول نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ترقیاں اور تبادلے میرٹ پر ہوں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے 60 سرکاری گاڑیاں غائب ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی گاڑیاں فوری طور بازیاب کرائی جائیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کوئی سیکریٹری، ڈی جی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر مجھ سے چھٹی نہ مانگے۔ افسران چھٹیاں بند سمجھیں۔
انہوں نے کہا کہ اب کام ، کام اور صرف کام ہو گا۔ قائد اعظم کا یہ فرمان سب یاد رکھیں اور اس پر عمل کریں۔