وفاق نے سندھ میں رینجرز کو مکمل اختیارات دے دیئے

وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی حکومت کی درخواست پر سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال جبکہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کردی۔ اس سلسلے میں دو نوٹیفکیشن جاری کر دئیے گئے۔

وزارت داخلہ نے رینجرز اختیارات سے متعلق صوبائی حکومت کی 15 شرائط مسترد کردیں۔ رینجرز کراچی ڈویژن میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائیاں کرسکے گی جبکہ صوبے کی پولیس کی معاونت بھی کرے گی۔

وفاقی وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سندھ میں رینجرز کے قیام میں ایک سال کی توسیع جبکہ رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

دونوں نوٹیفکیشن طویل قانونی مشاورت کے بعد جاری کئے گئے ہیں۔ اب رینجرز دہشت گردوں۔ ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھ سکے گی۔ رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت خصوصی اختیارات کراچی ڈویژن میں کارروائیاں کرنے کے لئے دئیے گئے ہیں۔

رینجرز کسی بھی کارروائی کیلئے پولیس کو آگاہ کرے گی نہ حکومت سے اجازت لے گی۔ رینجرز کے خصوصی اختیارات 20 جولائی سے 90 روز کیلئے بحال کئے گئے ہیں جبکہ رینجرز 19 جولائی 2017ء تک سندھ میں موجود رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاق کی جانب سے سندھ رینجرز کے اختیارات کے جو کاغذات ہمارے سامنے آئے ہیں اس کے مطابق وفاق نے ہمارے تمام مطالبات تسلیم کرلئے ہیں۔

ہماری درخواست تھی کہ رینجرز کو خصوصی اختیارات میں 90 روز کی توسیع کی جائے۔ سندھ رینجرز کے اختیارات میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ان کے پاس وہی اختیارات ہیں جو پہلے دئیے جاتے رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا تھا کہ چودھری نثار چھوٹے صوبوں کیخلاف انتقامی کارروائیاں بند کریں اور اپنے کام سے کام رکھیں۔ بہتر ہو گا کہ ناکام لیگ اور وزیرداخلہ اپنے اپنے کاموں پر توجہ دیں۔ بلاول بھٹو نے چودھری نثار کو انٹیریر منسٹر کی جبائے انفیرئیر منسٹر کے نام سے بھی مخاطب کیا۔

وفاقی حکومت نے رینجرز کو سندھ بھر میں قیام اور پرانا طریقہ کار کے مطابق کارروائیاں جاری رکھنے کی اجازت دی ہے جبکہ سندھ حکومت کے قانونی مشیر کے مطابق قیام پورے سندھ میں ہو گا اور خصوصی اختیارات صرف کراچی ڈویژن کیلئے ہوں گے۔

وفاق اور حکومت سندھ کے درمیان رینجرز کے اختیارات پر قدغن لگانے اور کارروائیوں کو مشروط کرنے کے معاملے پر اتفاق نہیں ہو سکا۔

وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کی 15 نکاتی شرائط کو یکسر مسترد کرکے رینجرز کو پہلے سے حاصل اختیارات مکمل طور پر بحال کر دیئے۔

حکومت سندھ نے شرائط عائد کرنے کی کوشش کی تھی کہ رینجرز کو پابند کیا جائے کہ وہ سرکاری دفاتر پر چھاپوں سے قبل سندھ حکومت کی اجازت لے گی۔

محدود علاقوں میں پٹرولنگ کرے گی۔ کارروائیوں سے قبل علاقے کی پولیس کے افسران کو آگاہ کرے گی لیکن وفاقی حکومت نے یہ شرائط مسترد کر دیں اور واضح کر دیا ہے کہ رینجرز اپنی کارروائیوں پر پولیس کو نہیں بتائے گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: