حج آپریشن شروع

حج آپریشن شروع ہوگیا ہے اور پہلی پرواز تین سو اٹھائیس عازمین کو لے کر اسلام آباد سے حجاز مقدس روانہ ہوگئی۔

لاہوراور کراچی سے بھی حج پروازوں کا سلسلہ شرو ع ہوگیا ہے۔

تمام اہم شہروں کے ائیرپورٹس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

عازمین کے عزیزو اقارب کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹس پر اپنے پیاروں کو الوداع کیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اسلام آباد سے عازمین حج کو رخصت کیا۔

اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں  وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ حکومت   استطاعت سے بڑھ کرعازمین کو سہولیات فراہم  کر رہی ہے۔

کراچی سے بھی نجی ایئرلائن کی پرواز تین سو بیس عازمین کو لے کر حجاس مقدس کیلئےروانہ ہوئی، لاہور سے دوسو بیس عازمین حج روانہ ہوئے۔

اس سال ایک لاکھ سے زائد عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: