ظالم ملک ریاض یا حکومت؟ مظلوم بحریہ ٹاؤن کے مکین

لاھور کے دوسرے علاقوں کی طرح سال کے آغاز میں ہی بحریہ ٹاؤن کا کچھ حصہ رنگ روڈ میں آنے کی خبر ہوچکی تھی تاہم اس کی تاریخ بہت پرانی ہے۔

پنجاب لینڈ ایکوزیشن ڈیپارٹمنٹ نے لینڈ ایکوائر کرنے کی غرض سے 2008ء میں سیکشن 4 کا نوٹس جاری کر دیا تھا، لیکن ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے 2013ء میں یہی زمین بغیر کسی اتھارٹی کے منظوری کے سادہ لوح عوام سے کروڑوں روپے لے کر کمرشل اور ریذیڈنشل پلاٹ میں تقسیم کرکے الاٹ کر دی۔

لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے جب نشانات لگائے تو اس کے بعد بھی بحریہ ٹاؤن انتظامیہ لوگوں کو تعمیرات پر اکساتی رہی۔ خریداروں کو یقین دہانی کرائی گئی کہ پلاٹ اور عمارت کی ذمہ داری انتظامیہ کی ہے۔

رنگ روڈ میں آنے والی ایک اور جگہ پر نئی سکیم بھی لانچ کر دی گئی اور بے خبر لوگوں کو جی بھر کے لوٹا گیا۔

چھ ماہ پہلے لینڈ کلکٹر نے زمین ایکوائر کرنے کی کارروائی شروع کی تو پریشان متاثرین بحریہ ٹاؤن انتظامیہ سے ملاقات کی کوششیں کرتے رہے لیکن انہیں کوئی تسلی بخش جواب نہ مل سکا۔

اخبارات کو اشتہارات اور الیکڑونک میڈیا میں کوریج کے لئے رابطے کئے گئے تو صاف جواب ملا کہ اتنے بڑے کلائنٹ اور اس کے بزنس کے خلاف کوئی خبر یا اشتہار نہیں چلایا جاسکتا۔

ملک ریاض کے فارم ہاؤس کے سامنے بچوں، خواتین سمیت متاثرین نے دھرنا دیا چیئرمین بحریہ ٹاؤن کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ارینج کرائی گئی۔

ملک ریاض نے متاثرین کو گھر کے بدلے گھر اور پلاٹ کے بدلے پلاٹ دینے سے صاف انکار کر دیا بلکہ متاثرین کو حکومت کے خلاف ملتان روڈ اور رائے ونڈ روڈ پر احتجاج اور سڑک بند کرنے کے لئے بھی اکسایا۔

متاثرین کا احتجاج جاری رہنے پر ملک ریاض نے ایک اور ویڈیو کانفرنس کی۔ جس میں چیئرمین بحریہ ٹاؤن نے انہیں روٹ تبدیل کروانے کی کوشش کی یقین دہانی کرائی۔

یہ باتیں بھی سنی گئیں کہ بحریہ ٹاؤن نے عدالت سے رنگ روڈ کے خلاف حکم امتناعی لے لیا ہے اور حکومت سے 35 ارب روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے۔

کچھ افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ بحریہ ٹاؤن انتظامیہ جان بوجھ کر اس مسئلے پر چپ ہے کیونکہ رنگ روڈ گزرنے کی وجہ سے ملحقہ بلاکس میں خرید و فروخت تیزی سے بڑھی ہے۔

بحریہ ٹاؤن کا رنگ روڈ سے متاثر ہونے والا حصہ

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: