سہیل خان ایجبسٹن کا دبنگ خان

مالا کنڈ کا پٹھان سہیل خان ایجبسٹن میں چھا گیا۔ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر نے تیسرے ٹیسٹ میں انگلش بیٹنگ لائن کی کمر توڑ کر رکھ دی۔

وہاب ریاض کی جگہ ایجبسٹن ٹیسٹ میں سہیل خان کو کھلانے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔ پانچ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کرنے والے سہیل خان نے اپنے کیرئیر کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کی۔

sohail khan hales wicket

سب سے پہلے انہوں نے ایلکس ہیلز کو آؤٹ سوینگر سے پویلین بھیجا۔

پھر اولڈ ٹریفورڈ ٹیسٹ کے ڈبل سنچری میکر جو روٹ ان کی شاندار سیم باؤلنگ کا شکار بنے۔

sohail khan uproots root

پھر باری آئی جیمز ونس کی جو سہیل خان کی باہر جاتی گیند کو چھیڑ بیٹھے اوروکٹ گنوا دی۔

اس کے بعد سہیل خان نے وکٹ کیپر بیرسٹو کو سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا کے اپنی چوتھی وکٹ بنا لی۔

sohail khan celebrates root wicket

سہیل خان کا پانچواں شکار جیمز اینڈرسن بنے جسے انہوں نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

سہیل خان نے آخری بار 2011 میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا جس میں وہ صرف ایک وکٹ حاصل کر سکے تھے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: