جنرل راحیل شریف کا دورہ چین

آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر چین کے صوبے ارمچی پہنچے جہاں انہوں نے عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ سی پیک منصوبے کی طویل المدتی سیکورٹی سے متعلق تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ سنکیانگ میں سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چین کے شہر ارمچی میں پیپلز لبریشن آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فینگ سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں فوجی و دفاعی تعلقات کے فروغ اور دوطرفہ سیکورٹی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے طویل المدتی سیکورٹی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے سیکرٹری ژینگ شن ژیان سے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی سلامتی اور اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکورٹی اور تکمیل سے متعلق امور زیر بحث آئے

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: