وسیم اخترمیئر کراچی کے امیدوار برقرار

متحدہ قومی موومنٹ نے وسیم اختر کو میئر کا امیدوار برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے مطابق وسیم اختر کو عوام نے ووٹ دے کر منتخب کیا ہے۔

دوسری جانب وسیم اختر کو سینٹرل جیل سے الیکشن کمیشن کے دفتر میں پیش کرنے سے متعلق درخواست پیش کی گئی، ان کے وکیل بیرسٹر خواجہ نوید کا کہنا ہے کہ مئیر کراچی کے انتخابات کا شیڈول جاری ہوچکا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وسیم اخترکو کاغذات نامزدگی اوراسکروٹنی کے لیے الیکشن کمیشن آفس پیش کرنےکاحکم دیا جائے۔

وسیم اختر دہشت گردوں کو علاج کی سہولت ، سانحہ 12مئی اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدموں میں جیل میں ہیں ، درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ہو گی۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: