بھارتی وزیر داخلہ سارک وزرائے داخلہ کانفرنس میں شرکت کے لیے 2روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔
ایئرپورٹ پر ان کا استقبال اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر اور دیگر حکام نے کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
بھارتی میڈیا نے ان کی آمد کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ راجناتھ سنگھ دورہ پاکستان کے دوران سرحد پار دہشت گردی اور عسکریت پسندی کی حمایت کا مسئلہ اٹھائیں گے۔
بھارتی وزیر داخلہ ایسے موقع پر پاکستان آئے ہیں جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تشدد سے شہادتوں کاسلسلہ جاری ہے اوربھارتی وزیر داخلہ ا پنے سیکیو رٹی اداروں کو لگام دینے کے بجائے پاکستان پر الزام عائدکرتے ہیں