7اگست کو پشاور میں یوم احتساب

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 7اگست کویوم احتساب پشاورسےشروع ہورہا ہے، اٹک تک مارچ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ نوازشریف سے جواب مانگتے ہیں تو وہ کوئی اورکہانی سنادیتے ہیں،وزیرعظم نے پارلیمنٹ میں بھی جھوٹ بولا، انہیں ویسے ہی فارغ کردینا چاہیے۔

عمران خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں پہلی دفعہ انکشاف ہواہےکہ وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ بیرون ملک جائیداد رکھتے ہیں ، آمریت میں حسنی مبارک اور صدام حسین جوابدہ نہیں تھے ، جمہوریت میں حکمران عوام کو جوابدہ ہيں –

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ 2005ء میں برطانیہ میں فلیٹ خریدے ہیں جبکہ ہمارے پاس 1994ء کی رسیدیں ہیں ، وزیراعظم کو خوف ہے کہ ٹی او آرز کے مطابق چلے تو پکڑے جائیں گے۔

مقبوصہ کشمیر کی صورت حال کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ مقبوصہ کشمیر میں انسانی حقوق کی اتنی بڑی خلاف ورزی ہے کہ دنیا میں اس کی آواز اٹھی ہے ، پیلٹس چلانے سے مقبوضہ کشمیر میں نہ جانے کتنے بچے اندھے ہو چکے ، افسوس ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اس طرح کشمیر کے مسئلے پر آواز نہیں اٹھائی جس طرح انہیں اٹھانی چاہیے تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسٹریٹ موومنٹ کو جمہوریت کے خلاف کہنے والوں کو جمہوریت کا مطلب نہيں پتہ ، وزیراعظم کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ میں بھی جا سکتے ہیں ، درخواست تیار کر رہے ہیں ، چاروں حلقوں میں فراڈ نکلا ہے، 2013ء کے انتخابات ہی فراڈ تھے ، تاریخی دھاندلی ہوئی جس میں الیکشن کمیشن ملا ہوا تھا ، حکمران چوری کے پیسے بچانے کے لیے اقتدارمیں آئے ہیں ، یہ الیکشن کمیشن کو پیسہ کھلاتے ہیں، یہ ان کی سرمایہ کاری ہے، اقتدار میں آ کر اور پیسہ بناتے ہیں، جب تک حکمرانوں کا احتساب نہیں کریں گے ہم رکیں گے نہیں،جمہوریت میں حکومت جوابدہ ہے آمریت میں نہیں۔

عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سےٹی او آرز کو نہ ماننا ثابت کرتا ہے کہ یہ خوفزدہ ہیں، ٹی او آرز کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں شرکت کریں گے ، ابھی احتجاج نہیں کر رہے، صرف عوام کو متحرک کر رہے ہیں، حکومت کوٹی او آرز کے معاملے پر ایک اور موقع دے رہے ہیں ، الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے درخواستیں دائر کی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نیب اور الیکشن کمیشن کو ٹیسٹ کر رہے ہیں، سارے ادارے ٹیسٹ ہو رہے ہیں، نیب کو پاکستان میں 15سال ہو گئے ہیں، کرپشن بڑھی ہے کم نہیں ہوئی –

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 22 جماعتوں نےکہا دھاندلی ہوئی ہے، الیکشن کمشنر اور چئیرمین نیب کی سلیکشن کا طریقہ کار ہی غلط ہے،احتساب کی تحریک تب تک نہیں رکے گی جب تک حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا ،7 اگست کی ریلی صرف خیبر پختونخوا میں ہو گی ، جس کے بعد راولپنڈی سے اسلام آباد تک ریلی ہوگی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سےاحتساب شروع کریں، وزیراعظم نواز شریف کےساتھ میرا بھی احتساب کریں۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: