حلب کی گلیوں میں لڑائی، عام شہری محصور

شام کے تاریخی شہر  حلب میں   باغیوں اور سرکاری فوجیوں میں سخت لڑائی جاری ہے ۔

جنگجو حملہ کر کے شہر کے گرد حکومت کے محاصرے کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب سرکاری فوج کو  باغیوں کے حملے پسپا کرنے کے لیے روسی فضائی حملوں کی مدد حاصل ہے۔

ایک مہینے سے شامی افواج نے حلب کا محاصرہ کیا ہوا ہے ۔

حلب  میں ڈھائی لاکھ کے قریب افراد باغیوں کے علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

شام کی فوج کی جانب سے شہر کے مشرقی حصوں پر قبضہ کیا جا چکا ہے جبکہ باغیوں کی رسد کے تمام ٹھکانے بھی تباہ کیے جا چکے ہیں۔

شامی فوج نے باغیوں کو کمزرو کرنے کے لئے شہر میں مختلف مقامات پر قائم سرکار ی اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

شہر پر قبضہ ہونے کی صورت میں پہلی بار شام میں باغیوں کو بدترین شکست کا سامنا ہو گا۔

اب تک اطلاعات کے مطابق ان کے سیکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔

شہر میں دوبدو لڑائی سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: