بھارتی ریاست بہار، آسام اور ہماچل پردیش میں سیلاب نے تباہی مچائی ہے۔
مختلف واقعات میں اب تک 96افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔
حکام کی جانب بے گھر افراد کے لیے ریلیف کیمپ قائم کر دئیے جبکہ متاثرہ علاقوں میں ریسیکیو کارروائیاں جاری ہیں۔
امریکی ریاست ایریزونا کی کاؤنٹی میریکوپا میں مسلسل ہونے والی بارشوں کی وجہ سے سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
سیلاب سے معمولات زندگی درہم برہم ہو گئے اور متعدد علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئے ۔
حکام نے علاقے میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے۔

yeman
ادھر یمن میں بھی بارشوں سے دارالحکومت صنعا سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی کیفیت ہے۔