سمری بھیجی ہی نہیں،مسترد کیسے ہوئی؟ مراد علی شاہ

وزیر اعلی سندھ  سید مراد علی شاہ نے حضرت لعل شہباز  قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ میں رینجرز کا معاملہ حل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر وفاق کو کوئی سمری نہیں بھیجی،وفاق کو رینجرز معاملے پر خط بھیجا تھا مگر جواب نہیں آیا۔

میڈیا سے گفتگو سے پہلے وزیر اعلی ٰسید مراد علی  شاہ  نے وزارت اعلیٰ کا باقاعدہ حلف لینے کے بعد اپنے علاقے سیہون آئے ۔

پروٹو کول میں  کمی کے  خواہشمند  وزیر اعلیٰ خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے شہباز ایئرپورٹ پر پہنچے۔

جہاں جیالوں  نے فلگ شگاف نعروں کے ساتھ  ان پر پھول نچھاور کئے۔

وزیر اعلی کی آمد کے پیش نظر لعل شہباز  قلندر  کی درگاہ کو7 گھنٹے   بند رکھا گیا جس کے باعث زائرین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

سید مرا دعلی شاہ ریلی کی صورت میں اپنی رہائش گاہ واہڑ  بھی آئے اور  اپنے والدین  کی  قبروں پر  فاتحہ خوانی کی ۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: