آسٹریلیا کا مہاجرین سے رویہ اور پاکستانیوں سے امتیاز

ایمنسٹی اور ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ

آسٹریلیا کی انسانی حقوق کی تنظیموں نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ آسٹریلیا کا غیر قانونی سمندری سفر کرنے والے مہاجرین کو جزیرہ نارو میں رکھا جا رہا ہے جہاں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔ تاہم بار بار آواز اٹھانے کے باوجود لوگ اور حکومت خاموش رہتے ہیں کیونکہ اب آسٹریلیا نہیں چاہتا کہ کوئی بھی غیرقانونی تارکین وطن یہاں آئے اور اگر کوئی آ جائے تو اس کے ساتھ ایسا سلوک کیا جائے کہ وہ واپس جا کر لوگوں کو بتائے کہ وہاں مت جانا۔

آسٹریلیا کینبرا اور دوسرے شہروں سے لوگوں کو پاپوا نیو گنی اور نارو جزیرے پر بھیج رہا ہے تاکہ مہاجرین سے جان چھڑائی جا سکے۔ یہاں موجود ہزاروں افراد کے ساتھ، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، انتہائی نا روا سلوک کیا جا رہا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ہیومن رائٹ واچ کی رپورٹ کے مطابق ان مہاجرین میں عراق، ایران، پاکستان اور افغانستان کے لوگ شامل ہیں جنہیں ان ممالک بھیجنے سے پہلے نشان عبرت بنایا جا رہا ہے۔ تاہم دوسرے ممالک کے مہاجرین کے ساتھ قدرے بہتر سلوک ہے جنہیں وہیں گرفتار کر کےباعزت طور پر واپس اپنے ممالک کو بھیج دیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ پالیسی صرف موجودہ نہیں بلکہ تمام سابق حکومتوں میں ایسی ہی رہی ہے۔ اس غیر انسانی رویے  سے زیر حراست مہاجرین میں بھول جانے کی بیماری، ڈپریشن اور سخت گرمی کے باعث ایلجری پھیل رہی ہے۔ تاہم کوئی بھی اس پر بات کرنے کو تیار نہیں۔ یہاں تک کے اخبارات میں بھی کوئی اس رپورٹ کو شائع نہیں کرتا۔

بچے اور بڑے مسلسل انٹرویو میں کہتے رہے کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ انہیں اب ایک منجدھار میں پھنسا دیا گیا ہے۔ ادھر آسٹریلیا محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ابھی ان اداروں سے رابطہ کر رہے ہیں جس کے بعد ردعمل دیا جائے گا۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: