حلب؛ باغیوں کے محاصرہ توڑنے کے لیے شدید حملے

شامی شہر حلب کے گرد باغی حملہ کرکے شہر کے گرد حکومت کے محاصرے کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حلب کے کئی علاقوں پر اس وقت باغیوں کا قبضہ ہے۔

Syria US bombing

باغیوں نے مشرق میں واقع ایک علاقے کو مغرب میں موجود باغیوں کے علاقے سے ملانے کی کوشش کی تھی۔

سرکاری فوج باغیوں کے حملے پسپا کرنے کے لیے روسی فضائی حملوں کی مدد سے لڑ رہی ہے۔

گذشتہ ماہ جب سرکاری افواج نے باغیوں کا راستہ مسدود کر دیا تو اس کے بعد سے ڈھائی لاکھ کے قریب افراد باغیوں کے علاقے میں گھر کر رہ گئے ہیں۔

ایک زمانے میں حلب شام کا تجارتی دارالحکومت تھا اور وہاں بیش بہا تاریخی آثار موجود ہیں۔ لیکن اس خزانے کا بڑا حصہ پانچ سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کے دوران تباہ ہو چکا ہے۔

روس اور شام نے اعلان کیا ہے کہ وہ انسانی ہمدردی کے تحت شہریوں اور ہتھیار ڈالنے والے باغیوں کے لیے گزرگاہیں کھول رہے ہیں۔ تاہم اب تک بہت کم لوگوں نے ان کا استعمال کیا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: