بحریہ ٹاؤن میں تعمیراتی کام پر پابندی

سپریم کورٹ نے کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے تین ہزار ایکڑ سے زیادہ علاقے میں مزید تعمیراتی کام پر پابندی عائد کردی۔ قومی احتساب بیورو کو سرکاری زمین کے نجی زمین سے تبادلے کی تحقیقات دو ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

سپریم کورٹ میں محمود اختر نقوی نامی شہری نے ایک درخواست دائر کی ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہزاروں ایکڑ سرکاری زمین کنسالیڈیشن کے نام پر اپنے کنٹرول میں لا کر اس کا نجی زمین سے تبادلہ کر دیا ہے اور اس کارروائی کا مقصد بحریہ ٹاؤن کو فائدہ پہنچانا ہے جس کے نتیجے میں سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

سماعت کے موقع پر عدالت کو قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے بتایا کہ سروے آف پاکستان سے بحریہ ٹاؤن کو دی گئی زمین کا سروے کرایا گیا ہے۔ اس سروے ٹیم میں ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر ملیر اور بحریہ ٹاؤن کے نمائندے شامل تھے اور اس سروے میں بحریہ ٹاؤن کا نقشہ بنایا گیا ہے۔

عدالت میں پیش کی گئی سروے رپورٹ کے مطابق ایم ڈی اے کی جانب سے بحریہ ٹاؤن کراچی میں فراہم کیا جانے والا کل رقبہ 12156 ایکڑ ہے جس میں سے عدالت نے 3015 ایکڑ رقبے پر تا حکمِ ثانی تعمیراتی کام پر پابندی عائد کی ہے۔

حکم نامے میں اس بقیہ 9141 ایکڑ رقبے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی گئی جہاں تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے یا جاری ہے۔

نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ تحقیقاتی رپورٹ تقریباً مکمل ہے لیکن اس میں سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو سے کچھ معلومات لینی ہے اور بحریہ ٹاؤن میں شامل ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے کچھ دیہوں کی نشاندہی کرنی ہے تاہم سینیئر ممبر بورڈ آف ریونیو رضوان میمن نے ایسے کسی نقشے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

 

 

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: