ہزاروں پاکستانیوں کے واجبات، میڈیا کے بعد وزارت خارجہ حرکت میں آگیا

وزارت خارجہ کے حکام نے سعودی عرب میں مختلف کمپنیوں میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے واجبات دلوانے کے لیے سعودی حکام سے بات چیت شروع کردی ہے۔

Pak Labour in SA 01

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق  اس وقت سعد کنٹرکٹنگ اور سعودی اوجر ایسی کمپنیاں ہیں جن میں 8500 پاکستانی کام کر رہے ہیں اور جن کے واجبات ابھی تک ادا نہیں ہوئے۔

اُنھوں نے کہا کہ متعدد پاکستانیوں کے ان کمپنیز میں اپنے معاہدے مکمل ہوچکے ہیں اور اُنھوں نے ان کمپنیوں میں جتنا عرصہ گزارا ہے اس کے واجبات لینا چاہتے ہیں جبکہ دیگر پاکستانی اپنے ماہانہ کے واجبات لینے کے خواہاں ہیں۔ اُنھوں نے کہا کہ بہت سے پاکستانی اس ضمن میں وہاں کی عدالتوں میں بھی جاچکے ہیں۔

واجبات کی ادائیگی کا معاملہ صرف پاکستانیوں کے ساتھ ہی نہیں بلکہ سعودی عرب میں مقیم دیگر ملکوں کے شہریوں کو بھی ایسے ہی مسائل کا سامنا ہے۔

Pak Labour in SA

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ہدایت پر سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش ایسے مسائل کے حل کے لیے پاکستانی سفارت خانے میں ایک سیل قائم کردیا گیا ہے جہاں پر کوئی بھی پاکستانی اپنے مسائل کے بارے میں درخواست دے سکتا ہے۔

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: