سپر مون، قریب آنے پر چاند زیادہ روشن اور بڑا نظر آنے لگا

پاکستان سمیت کئی ممالک میں لوگ سپر مون کے نظارے کرنے لگے،چاند زمین سے قریب آنے پر زیادہ روشن اور زیادہ بڑا دکھائی دینے لگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زمین سےفاصلہ کم ہونے کی وجہ سےچاند 6سے 7فیصد بڑا دکھائی دے رہا ہے، جب کہ اس کی چمک 16فیصد تک بڑھ چکی ہے۔

سپر مون کا نظارہ 3 دن تک کیا جاسکے گا،یہ مسلسل تین سپرمون سیریز کے سلسلے کا پہلا سپرمون ہے، اس کا نظارہ کل عروج پر ہوگا جبکہ جنوری 2018ء میں سپر مون کا نظارہ 2 بار کیا جاسکے گا۔

شکاگو کے اڈلر پلانٹیریئم کے پبلک آبزرونگ ڈائریکٹر مائیکل نیکولس کے مطابق آج زمین سے چاند کا فاصلہ 2 لاکھ 22 ہزار 135کلومیٹر ہے۔

اس سے قبل سپر مون گزشتہ برس 2016 میں دیکھا گیا تھا، جو 1948 کے بعد سپر مون کا پہلا نظارہ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: