فیس بک جیسی ٹیکنالوجی کمپنیاں انسانی بقا کیلئے خطرناک

انٹرنیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ مقبول و معروف کمپنی گوگل کے سابق عہدیدار نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک جیسی ٹیکنالوجی کمپنیاں انسان کی بقا کیلئے خطرناک ہیں اور انسان اپنے مذہب سے زیادہ ایسی ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے سحر میں زیادہ کھویا رہتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ٹریسٹن ہیرس ، گوگل میں پراڈکٹ منیجر کے عہدے پر کام کر چکے ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فیس بک جیسی ٹیکنالوجی کمپنیاں روزانہ 2؍ ارب افراد کی سوچ کو مختلف سمت میں لیجا رہی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صورتحال یہ ہو چکی ہے کہ لوگوں پر ان کے مذہب کی بجائے یہ کمپنیاں زیادہ اثر اندازہ ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اندازاً دو ارب افراد دنیا میں سمارٹ فون استعمال کرتے ہیں جبکہ اتنے ہی افراد فیس بک استعمال کرتے ہیں، اندازہ لگائیں کہ یہ تعداد مسیحی کمیونٹی کے افراد کی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص دن میں اوسطاً 150؍ مرتبہ اپنا فون دیکھتا ہے، یہ کمپنیاں آپ کی سوچ کو کہیں اور لیجانے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور میری رائے میں یہ ایک عادت ہے اور لوگوں کو اس کی لت پڑ چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: