استنبول: زنجیروں سے جکڑے 57 پاکستانی تارکین وطن بازیاب

ترکی کے شہر استنبول میں 57پاکستانی تارکین وطن بازیاب کرا لیے گئے، انسانی اسمگلروں کے تین پاکستانی ساتھی بھی پکڑے گئے۔
ترک میڈیا کے مطابق انسانی اسمگلروں نے پاکستانیوں کو زنجیروں سے باندھ کر تہہ خانے میں قید کر رکھا تھا اور ان پر تشدد بھی کیا جارہا تھا۔

اسمگلرز نے انہیں 10ہزار ڈالرز کےعوض یورپ پہنچانے کا جھانسا دیا تھا اور یورپ پہنچانے کے بعد ہی پیسے وصول کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔
یورپ پہنچنے سے پہلے ہی ان افراد کو ترکی میں قید کر لیا گیا اور گھر سے 10ہزار ڈالر منگوانے کا مطالبہ کیا گیا۔
ترک پولیس نے کارروائی کے دوران انسانی اسمگلروں کے ساتھی 3پاکستانی نژاد افراد بھی گرفتار کرلیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: