مس ورلڈ ،مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

حال ہی میں مس ورلڈ کا اعزاز 17 سال بعد پھر سے بھارت لانے والی بیس سالہ بھارتی حسینہ منوشی چھلربالی ووڈ کے مسٹرپرفیکٹ عامرخان کی دلدادہ نکلیں۔ منوشی نےعامرخان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہرکردی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق منوشی نے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام اداکار اچھا کام کرتے ہیں لیکن میں عامرخان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی، وہ اپنی فلموں میں معاشرے سے جڑے ہوئے پیغامات دیتے ہیں جن میں حقیقی رنگ بھرا ہوتا ہے۔

منوشی کے مطابق عامر نہ صرف خود چیلنجنگ کرداراداکرتے ہی بلکہ وہ دوسروں کو بھی چیلنجنگ کردار ہی دیتے ہیں،اسی لئے میں ان کے ساتھ کام کرنا چاہوں گی۔ پسندیدہ اداکارہ کے لیے منوشی نے پریانکا چوپڑا کا نام لیا۔ نئی مس ورلڈ نے یہ بھی بتایا کہ فی الحال انہوں نے بالی ووڈ میں انٹری دینے سے متعلق کچھ نہیں سوچا۔

چودہ مئی1997کودہلی میں پیداہونے والی منوشی چھلر فیمینا مس انڈیا کا ٹائٹل بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔ میڈیکل کے سال دوم کی طالبہ منوشی تربیت یافتہ کلاسیکل ڈانسر بھی ہیں۔ منوشی 118 ممالک کی حسیناؤں کو پچھاڑکرسترہ سال بعد ٹائٹل واپس بھارت لائی ہیں۔

منوشی سے قبل بھارت کی 5 حسینائیں مس ورلڈ بنیں جن میں ریتا فاریہ (1966)، ایشوریہ رائے (1994)، ڈائنا ہیڈن (1997)، یوکتا مکھے (1999) اور پریانکا چوپڑا (2000) شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: