پیمرا نے نیوز چینلز آف ایئر کردیئے،فیس بک اور ٹویٹر بھی بند

پیمرا کی جانب سے تمام نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کے حکم کے بعد ملک بھر میں فیس بک اور ٹویٹر کو انٹرنیٹ براؤزر کے ذریعے بند کردیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق پیمرا نے نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کا حکم اسلام آباد دھرنے کی براہ راست کوریج سے روکنے کے لیے کیا ہے۔پیمرا نے میڈیا پر کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کا کہا گیا ہے۔

پیمرا کی جانب سے نیوز چینلز کو آف ایئر کرنے کے حکم کےبعد مختلف علاقوں میں نیوز چینلز کی نشریات بند کر دی گئی ہیں ۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو انٹرنیٹ براؤزر کے ذریعے بند کردیا گیا ہے۔

انٹرنیٹ صارفین فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے استعمال کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: