اوبر پرسائبرحملہ،پونے 6کروڑ صارفین کا ڈیٹا ہیک

اوبر پر سائبر حملہ ہونے کے نتیجے میں 5کروڑ 70لاکھ صارفین کا ڈیٹا افشا ہونے کا سنسنی خیزانکشاف ہوا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اوبرکمپنی کا ڈیٹا اکتوبر 2016ء میں ہیک کیا گیاتھا، جس کا انکشاف ایک برس بعدکیاگیا۔
سائبر حملے سے صارفین کے نام اورفون نمبر افشا ہوگئے، تاہم کمپنی نے اس واقعے کو اب تک ظاہر تک نہ کیا تھا۔
برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے صارفین کے سوشل سیکیورٹی نمبر سمیت اہم معلومات ،لوکیشن ہسٹری، بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈ نمبر چرائے جانے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق ڈیٹاہیک ہونے سے روکنے میں ناکامی پر کمپنی کے چیف سیکیورٹی افسر کو برطرف کیا گیا تھا جبکہ صارفین کی معلومات ہٹانے کے لیے ہیکرز کو ایک لاکھ ڈالر بھی دیے گئے۔
سی ای اواوبر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ ماضی کو مٹانہیں سکتے، غلطیوں سے سیکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: