مفرور ملزم پاکستان کا وزیرخزانہ

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو مفرور ملزم قرار دے دیا۔
اسحاق ڈار نے اپنی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کراتے ہوئے استدعا کی تھی کہ انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
وزیرخزانہ نے عدالت سے یہ بھی اپیل کی تھی کہ ان کی غیرحاضری میں کیس کی کارروائی کے لئے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دی جائے۔
احتساب عدالت نے وزیرخزانہ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے انہیں مفرور ملزم قرار دے دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ اسحاق ڈار کو اشتہاری قرار دینے کے لئے کارروائی کا آغاز کیا جائے۔
عدالت نے اسحاق ڈار کے ضامن کو بھی شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: