مسلمانوں کے گھروں پر مخصوص نشان والے پوسٹر چسپاں

ریاست گجرات کےدارالحکومت احمد آباد کے کچھ علاقوں میں مسلمانوں کے گھروں پرکراس کے نشان والے پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں جس کے بعد اقلیتوں میں خو ف و ہراس پھیل گیا ہے اور کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔
مسلمانوں نے ان پوسٹروں کے متعلق ضلع انتظامیہ کو آگاہ کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بھی مسلمانوں کے گھروں کو ہدف بنانے کی کارروائی کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔
حکمراں جماعت بی جے پی نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی کی شبیہ کو گجراتی عوام میں خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔
ادھر کانگریس نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ بی جے پی جن ریاستوں میں انتخابی کامیابی حاصل کرنے میں پریشانی محسوس کرتی ہے تو وہاں روایت کے مطابق رائے دہندگان کو فرقہ وارانہ درجہ بندی میں تقسیم کر دیتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: