ایشوریا سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم کرنے کو تیار

سابق مس ورلڈ اور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے طویل عرصہ بعد اپنے پسندیدہ فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔
سنجے لیلا بھنسالی اپنی روایت کے مطابق ہمیشہ ہی تاریخی اور سنجیدہ موضوعات پر مبنی فلمیں بنانے کے شوقین ہیں تاہم انہوں نے اس بار ایشوریا کے ساتھ کامیڈی فلم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ایشوریا اور سنجے لیلا کی ملاقات گزشتہ ہفتے ہوئی جہاں دونوں نے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے گفتگو کی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وہ اس بار کامیڈی فلم کریں گے اور ایشوریا کا کردار ان کے فلمی کیریئر کا سب سے بڑا کردار ہوگا، تاہم اب تک اس فلم کا نام منظر عام پر نہیں آیا ہے۔
اس سے قبل ایشوریا رائے، سنجے لیلا بھنسالی کی فلم’ہم دل دے چکے صنم‘ ، ’دیوداس‘ اور’گزارش‘ میں کام کرچکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: