انضمام الحق لاہور قلندرز کے ایڈوائزر بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق لاہور قلندرز کے ایڈوائزر بن گئے ۔
اس بات کا اعلان چیئرمین لاہور قلندرز رانا فواد نے لاہور میں انضمام الحق کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
اس موقع پر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ لاہورقلندرزکےساتھ شامل ہونے پر فخر ہے،لاہور قلندرز کی سلیکشن ٹیم بہت کام کرتی ہے، اُن کو مبارک ہو۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں انضمام الحق نے کہا کہ چارکھلاڑیوں کا آسٹریلوی کلبزمیں انتخاب فخرکی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں35سال ہوگئے،لاہورقلندرزجیساکام نہیں دیکھا تھا،مجھےبھی لاہورقلندرزکی ٹیم کا حصہ بن کرسیکھنےکوملے گا۔
انضمام الحق نے عثمان شنواری کی انجری سے متعلق ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈاکٹرز نے عثمان شنواری کو ڈبل فریکچر بتایا ہے اور انہیں کم بیک کرنے میں 6 سے 8 مہینے لگ سکتے ہیں۔
قبل ازیں چیئرمین لاہورقلندرزرانافوادکا لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں لاہورقلندرزکابھی حصہ ہے،چیف سلیکٹرانضمام الحق سےلاہورقلندرزکا حصہ بننےکی درخواست کی تھی۔
رانا فواد نے کہا کہ جوبچےہمارے سسٹم کاحصہ نہیں تھےوہ عاقب جاوید کی نگرانی میں آگےبڑھے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم نےتمام انٹرنیشنل پلیئرزکوکھلایاجس کی خوشی ہے،قلندرزکےکھلاڑیوں کوکھیلتےدیکھاتوکلبزکاحصہ بننےکی درخواست کی،4کھلاڑیوں کوکلبز کی جانب سےکھیلنے کی پیشکش کی۔
پریس کانفرنس میں سی ای او راناعاطف،ڈائریکٹرکرکٹ لاہورقلندرزعاقب جاویدبھی موجودتھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

امریکا، ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

ڈرون سے گردے کی اسپتال میں ڈیلیوری

امریکی شہربالٹی مورمیں ڈرون کی مدد سے ڈونر کا گردہ مریض تک پہنچا دیا گیا، ...

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

کتاب میں کسی کھلاڑی کی کردار کشی نہیں کی، آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی ...

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ماریا شراپوا اٹالین ٹینس سے دستبردار

ٹینس پلیئر ماریا شراپووا کے فینز کیلئے بری خبر ، وہ اب تک کاندھے کی ...

%d bloggers like this: